جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

سراج الحق کی عمران خان اور نواز شریف سے متعلق پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق پیش گوئی کر دی ہے۔

گوجرانوالہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ وقت آئے گا جب عمران خان اور نواز شریف ایک دن اکٹھے گھومے پھریں گے، پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے حکومت کا ساتھ دیا ہے، اس ملک کو تبدیلی کی ضرورت ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ کل بھی ایوان بالا میں سرکاری بل پاس ہوا ہے، سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے 43 سینیٹرز ہیں جب کہ اپوزیشن کے 57 ہیں، اس کے باوجود پی ٹی آئی سینیٹ سے بل منظور کروا لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب کے سب آئی ایم ایف کےغلام ہیں، بچے اور نوجوان لنگر خانے نہیں کار خانے چاہتے ہیں، آپ نے 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا، سوا 2 کروڑ نوجوان پاکستان میں بے روز گار ہیں، آپ نے وعدہ کیا تھا کہ نوجوانوں کو روز گار دیا جائے گا۔

سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری معاشی پالیسی ناکام ہو چکی  ہے، آٹا، چاول، چینی کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے، گورنر نے کہا حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے سب کچھ رکھ دیا، اس ملک میں اسلامی نظام نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔

افغان منجمد اثاثوں پر امریکی فیصلے سے متعلق بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ امریکا نے افغانستان کے پیسوں پر قبضہ ڈالا ہوا ہے، افغانستان میں مسلسل جنگ ہو رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں