وزیراعظم اقوام متحدہ میں کشمیراوربرما کےمسلمانوں کی آواز بنیں، سراج الحق siraj-ul-haq
The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم اقوام متحدہ میں کشمیراوربرما کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بنیں، سراج الحق

کراچی : امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان کو اپنے دورہ امریکا میں ملک اور عالم اسلام کی نمائندگی کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں کشمیر اور برما کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بھر پور طریقے سے اُٹھائی چاہیے.

امیر جماعت اسلامی کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان سے اپیل کی کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور برما میں فوج و انتہا پسند بدھسٹ کے جبر و تشدد کے خلاف موثر آواز اُٹھاتے ہوئے دنیا کے سامنے ان ظالم حکمرانوں کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کریں.

امیر جماعت سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل کراچی سے وابسته ہے اور جماعت اسلامی نے ہمیشہ کراچی کے حقوق کی بات کی ہے لیکن شہری و سندھ حکومت کے لیے مقامِ افسوس ہے کہ معاشی شہ رگ کے باسیوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے اور کچرے ڈھیر و غلاظت اس شہر کی پہچان بن چکے ہیں.


 وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج نیویارک پہنچیں گے


انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز میں جن جن پاکستانی افراد کا نام شامل ہے ان کا بلا تفریق اور بے رحمانہ احتساب ہونا چاہیے چاہے ان کرپٹ لوگوں کا تعلق پارلیمنٹ سے ہو یا کسی اور ادارے سے ہو کیوں کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے کڑا احتساب اب وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے جس سے انکار ناممکن ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں