site
stats
پاکستان

ٹرمپ کی دھمکیوں سے پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، سراج الحق

لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ٹرمپ کی دھمکیوں سے پاکستان کو فرق نہیں پڑے گا بلکہ امریکی انتظامیہ کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنا ہوگی.

وہ لاہور میں پارٹی کارکنان سے خطاب کر رہے تھے، امیر جاعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک پرقبضہ کرنے کی پالیسی ترک کردینی چاہیے، امریکا کو ہمارے فیصلوں میں دخل اندازی کا حق نہیں ہے.

سراج الحق نے کہا کہ امریکا کا رویہ دنیا میں جنگ وجدل اور بدامنی کو فروغ دے رہا ہے، امن کے لیے ضروری ہے امریکا اور نیٹو افغانستان سے نکل جائیں.

سراج الحق کا کہنا تھا کہ امریکا طاقت کے گھمنڈ میں آکر دنیا پر قابض ہونا چاہتا ہے اور اس کے لیے وہ ہر اخلاقی حد کو پار کر رہے ہیں جس کے خطرناک نتائج ثابت ہوں گے.

انہوں نے کہا کہ امریکا نفرت کا پرچار کررہا ہے اور خطے کو جنگ کی جانب دھکیل کے لیے پر تول رہا ہے جس کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے.

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی جانب تیڑھی آنکھ سے دیکھا تونتائج کا ذمہ دار خود ہوگا، قوم امریکا کے خلاف متحد ہوچکی ہے.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top