site
stats
پاکستان

نااہل شخص کو بچانے کے لیے قانون تبدیل کیا جا رہا ہے، سراج الحق

راولپنڈی : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک نا اہل شخص کو بچانےکے لیے قانون تبدیل کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی جماعت کی سربراہی جاری رکھ سکے اور باہر بیٹھ کر کارِ مملکت میں دخل اندازی کا موجب بنتا رہے.

وہ راولپنڈی میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں قانون غریب کو پھنسانے اور حکمرانوں کو آزاد کروانے کے لیے بنائے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ایک نااہل شخص کو بچانے کے لیے انتخابی اصلاحات میں ترمیم کی گئی.

سراج الحق نے کہا کہ بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کےخلاف سازشیں کررہا ہے لیکن حکمرانوں کو اپنے اثاثوں کی فکر ہے لیکن پاکستان کی کوئی فکر نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ کرپشن بہت بڑی دہشت گردی ہے جو ملک کو کھوکھلا کر رہی ہے جس کے لیے جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور کرپشن کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی.

سراج الحق نے کہا کہ حکمران ملک سے دولت لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنائے جا رہے ہیں جب کہ ملک بدحالی کی جانب گامزن ہے جس کی حکمرانوں کو بالکل بھی پروا نہیں ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top