جمعہ, مئی 22, 2026
اشتہار

کراچی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے جسے نظر انداز کیا جا رہا ہے اس لیے میں کراچی کے مسائل کو سینیٹ میں اُٹھاؤں گا۔

کراچی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی تعمیر اور ترقی کے لیے 500 ارب کا خصوصی پیکج منظور کیا جائے اور مسائل کے حل کے لیے ایک ایڈوائزری کونسل بنائی جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ صوبائی حکومت اور وفاق کی جانب سے کراچی کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے اور مسائل حل نہیں کیے جا رہے جس کے باعث کراچی میں مسائل کا انبار لگ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کرپٹ مافیا کے خلاف تحریک چلارہی ہے کیوں کہ کرپشن ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے اس لیے
ملک میں صاف شفاف قیادت اور ملک سے مخلص لوگوں کے درمیان اتحاد کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک کو اس ناسور سے بچایا جاسکے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی 2 سال کی کارکردگی سامنے لائی جائے تاکہ فوجی عدالتوں کے توسیع کے معاملے میں رائے عامہ کو ہموار کیا جائے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتا ہے اس نظر انداز کرنا ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہونے سے روکنے کے مترادف ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں