site
stats
پاکستان

ضیاءالحق چلے گئے، روح نوازشریف میں آگئی، سراج الحق

لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانو ں نے 4 سال میں 438 ارب قرضہ لیا لیکن غریبوں کے لیے انقلابی اقدامات کرنے کے بجائے امریکا کو خوش کرنے کا انتظام کیا.

سراج الحق لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ لاہور کی گلیاں گندگی کا ڈھیر بن چکی ہیں اور یہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جب کہ حکمرانوں نے ترقی کے نام پر جو قرضے لیے ان سے اپنے اکاؤنٹس بھرے.

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور ادارے یرغمال بنے ہوئے ہیں اور ضیاء الحق چلے گئے اُن کی روح نواز شریف کی صورت میں موجود ہے اور وہ آمر بنے ہوئے ہیں جنہوں سب اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھے ہوئے ہیں.

سراج الحق نے نو منتخب چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی نظریں آپ پر ہیں اگر آپ بھی انصاف نہ کرسکے تو پھرعدالتیں گلی محلوں اور چوراہوں پر لگے گی.

انہوں نے کہا کہ سیاست میں چند خاندانوں نے باری لگا رکھی ہے اور ایسا نظام بنادیا گیا ہے جس سے آصف زرداری اور نواز شریف جیسے لوگ سامنے آتے ہیں.

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پڑھے لکھے ایماندار نوجوانوں کو آگے لایا جائے تاکہ ملک کو دو تین خاندانوں سے نجات ملے گا اور نئی ابھرتی قیادت سامنے آئے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top