ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

طیب اردگان برما جا سکتے ہیں تو ہمارے حکمراں کیوں نہیں ؟ سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے پاس صرف کرپشن کر کے مال جمع کرنے کا تجربہ ہے عوام کی خدمت اور غربت کا ختمہ ان کی ترجیح نہیں۔

وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کے ادارے ناکام ہو چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ نیب ہاتھیوں جیسے صغیم جانور کو چھوڑ کر مچھروں کو پکڑتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان حکمرانوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے اور حال یہاں تک پہنچ چکا ہے کہ غریبوں کے بچے گندگی سے رزق تلاش کرتے ہیں اور ان حکمرانوں کے کتے مکھن کھاتے ہیں۔

سراج الحق نے کرپٹ حکمرانوں سے بغاوت کا علم بلند کرتے ہوئے کہا کہ جن حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہمارے بچے بھوکے سوتے ہیں اور نوجوان روزگار کے لیے در بدر گھوم رہے ہیں.

اُن کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کے لیے مارچ سے انھیں سہارا ملا ہے جس کے لیے ہمیں ریاستی جبر کا بھی سامنا کرنا پڑا اور پابندیوں اورلاٹھیوں سے ہمیں ڈرا نے کی کوشش کی گئی لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جب ترک کے صدر طیب اردگان روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار دیکھنے برما جا سکتے ہیں تو پاکستانی حکمران کیوں نہیں جاسکتے ؟ لیکن ہمارے حکمرانوں نے برما کو آنکھ دکھانے کے بجائے ٹرمپ کے حضور پیش ہونے کو ترجیح دی.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں