The news is by your side.

Advertisement

حکومت نے پانچ سال پورے کیے، مگر اپنے وعدے پورے نہیں کرسکی: سراج الحق

شہر قائد تین دہائیوں سے سازشوں کا شکار ہے

کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کو قومی وحدت اورامن کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ شہر قائد تین دہائیوں سے سازشوں کا شکار ہے۔

کراچی کے شہری آج بھی پانی کو ترس رہے ہیں، پانی کا مسئلہ صرف کرپشن کی وجہ سے ہے۔ کراچی کےعوام الیکشن میں اچھی قیادت کا انتخاب کریں

سراج الحق

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ شہرکی ترقی میں ہرفرد کردار ادا کرے، یہ ملکی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کراچی کے شہری آج بھی پانی کو ترس رہے ہیں، پانی کا مسئلہ صرف کرپشن کی وجہ سے ہے۔ کراچی کےعوام الیکشن میں اچھی قیادت کا انتخاب کریں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کا پانچ سال مکمل کرنا بڑا کام ہے، البتہ حکومت نےعوام سے کیےگئےوعدے پورےنہیں کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری حکومت بھی خوف میں رہتی ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت کراچی میں قلب آب اور توانائی کے بحران کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے اور جماعت اسلامی کی جانب سے اس ضمن میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔


بھارت پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کر رہا ہے، سینیٹر سراج الحق


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں