The news is by your side.

Advertisement

‘خرابیوں کی جڑ حکومت ہے جس نے ریلیف کی بجائے تکالیف دیں’

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی خرابی دراصل تمام خرابیوں کی جڑ ہے حکومت ابتدائی 90 دنوں میں ریلیف دینے کی بجائے تکالیف کا باعث بنی۔

منصورہ میں نظم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی، بےروزگاری، کرپشن میں ناقابل یقین اضافہ شرم ناک ہے تینوں سیاسی جماعتیں آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل پرعمل پیرا ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ خطرناک پولرائزیشن نے گالم گلوچ، بدتہذیبی اور عدم برداشت کوجنم دیا ہے اتحادی حکومت نے کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا بلکہ عوام کے لیے مزید مشکلات کھڑی کی ہیں۔

امیر جماعت نے بلوچستان میں بارشوں سےجانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کرے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں