لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے لوٹ مار کر کے پیسے بیرون ملک منتقل کر رکھے ہیں سپریم کورٹ از خود نوٹس لیتے ہوئے وطن عزیز کا پیسا واپس لائے.
یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سراج الحق نے کہا کہ پاناما لیکس میں 436 پاکستانیوں کا نام آیا ہے چنانچہ کسی ایک کو مشق سخن بنائے کے بجائے تمام کرداروں کو عدالت کے کٹہرے تک لایا جائے اور اس حوالے سے دائر جماعت اسلامی کی پٹیشن پر فوری سماعت شروع کی جائے.
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جب تک بیرونی بینکوں میں موجود پاکستانی حکمرانوں کی دولت کو واپس نہیں لایا جاتا تب تک احتساب ادھورا رہے گا اور یہ قوم کبھی اسی ناسور سے نجات حاصل نہیں کر پائے گی.
سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ یہی نہیں بلکہ پاناما کے ساتھ ساتھ اب پیراڈائز لیکس کے کرداروں کو بھی پکڑا جائے اور ان سے بھی جائیداد و اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر کے غیر قانونی طور پر بنائے گئے اثاثہ جات ضبط کیے جائیں اور قرار واقعی سزا دی جائے.
انہوں نے کہا کہ قوم نیب فائلوں میں دبے کرپشن کے 150 اسیکنڈلز کے کُھلنے کی منتظر ہے اور اگر یہ مالی اسیکنڈلز سامنے نہ آسکے اور کرپٹ لوگوں احتساب نہ ہوا تو عوام سمجھیں گے کہ نیب بااثرلوگوں کے دباؤ میں ہے.
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔