قصور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قصور میں جنسی تشدد کے واقعےکا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا جانا چاہیے اور ملزمان کو فوری کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
گاؤں حسین خان والا میں جنسی تشدد کا نشانہ بننے والے بچوں کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ جنسی تشدد کے واقعے کے بعد پنجاب حکومت کو جاگ جانا چاہیے تھا۔
مگر ملزمان کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پنجاب پولیس ظالمان کے ساتھ ہے۔۔ انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کا سو موتو ایکشن لیں۔۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کو چاہیے تھا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کے لیے ان کے ساتھ آکر بیٹھتے ۔۔متاثرہ خاندان لاہور سے مایوس ہوکر احتجاج پر مجبور ہوئے۔