امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں اسلاموفوبیا، اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجز اور اتحاد امت کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے ڈاکٹرذاکر نائیک کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی حکمران اپنے ممالک میں اسلام کا حقیقی معنوں میں نفاذ کریں۔
سراج الحق نے منصورہ میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عام صارفین پربوجھ کےبجائےبجلی کی مفت خوری اور چوری روکی جائے، مہنگائی، بےروزگاری اور بدامنی میں بےتحاشا اضافہ ہوا، بجلی، گیس ٹیرف میں اضافہ نگران حکومت کامینڈیٹ نہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ نگران حکومت شفاف الیکشن کرا کے اقتدار منتخب نمائندوں کے سپرد کرے جماعت اسلامی مہنگائی، مہنگی بجلی کیخلاف احتجاج جاری رکھےگی۔