تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

بیٹھ کر مسئلہ حل نہ کیا تو مارشل لا لگ جائے گا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہان ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے بیٹھ کر مسئلہ حل نہ کیا تو مارشل لا لگ جائے گا۔

مستونگ میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان پر حملے کی سپریم کورٹ ازخود تحقیقات کرائے۔

سراج الحق نے کہا: ’حکومت سابق وزیر اعظم کی حفاظت نہ کر سکی تو 22 کروڑ عوام کو کیسے تحفظ دے گی؟ ملک میں شور شرابا ہے اور حکمرانوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی مارشل لا کا راستہ ہموار کر رہی ہے، ملک میں مارشل لا لگنے سے یہ سب جیلوں میں ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک و عوام کی ترقی میں کرپشن زدہ سیاستدان رکاوٹ ہے، ملک میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قانون ہے، حکمران مہنگائی بدامنی اور بے روزگاری ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں، موجودہ فرسودہ نظام کا خاتمہ لازمی ہے۔

Comments

- Advertisement -