تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

”سپریم کورٹ ملکی معاشی صورتحال پر سوموٹو لے“

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان نے ملک کی بدترین معاشی صورتحال پر سپریم کورٹ آف پاکستان سے سوموٹو لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، غیر یقینی کی صورتحال ہے، شدید گرمی اور ہر طرف لوڈشیڈنگ ہے، 10 اپریل کی حکومتی تبدیلی کے بعد بھی سونامی جاری ہے، ڈالر 200 کی حد بھی عبور کر گیا اور کرنسی مسلسل گر رہی ہے، ہر طرف غربت، مہنگائی اور بدامنی ہے، ہر طرف مافیاز کی حکمرانی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ڈرگ، چینی، آٹا اور دال مافیا ملک پر مسلط ہے، مافیاز ملکی دولت کو لوٹ کر باہر منتقل نہیں کرتے، 1947 سے ملک پر وڈیرہ شاہی اور جاگیرداری نظام مسلط ہے، معیشت سودی نظام کے باعث تباہ حال ہے، ملک کے آئین کے مطابق سود حرام ہے مگر سودی نظام آج تک قائم ہے، جتنے بھی حکمران برسر اقتدار آئے سب سودی نظام کے علمبردار تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک سودی نظام کی وجہ سے قرضوں میں جکڑا ہے، سود حرام ہے اور فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کو نافذ کیا جائے، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شرح سود صفر فیصد ہے، بنگلادیش میں آج اسلامی بینک کاری 27 فیصد ہے، اب وقت آگیا ملک میں اسلامی معیشت کی طرف قدم اٹھایا جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ اس وقت صرف 10 فیصد لوگ ٹیکس دہندہ ہیں، ملک میں صدقات کا الگ بینک قائم کیا جائے، جی ڈی پی کے 8 فیصد سے زائد قرض نہیں لیا جا سکتا، صورتحال یہ ہے جی ڈی پی کا 95 فیصد قرض کی ادائیگی میں جاتا ہے، اس وقت ملک میں سیاسی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی صورتحال پر نیشنل اقتصادی ڈائیلاگ کیا جائے، سپریم کورٹ سے کہتے ہیں معاشی صورتحال پر سوموٹو لیا جائے، شہباز شریف بھی حکومت سنبھالتے ہی آئی ایم ایف کی جھولی میں جا بیٹھے، بڑی پارٹیز کے لیڈرز اپنی دولت واپس لائیں تو ملک کے قرضے ختم ہو سکتے ہیں،

صرف سیاستدان دولت قومی خزانے میں جمع کریں تو ملک قرضوں سے نکل جائے گا، بیرونی ایجنڈا معاشی صورتحال خراب کر کے ملک میں انارکی اور لڑائی پیدا کرنا ہے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی پاکستان نے 22 مئی کو اسلام آباد میں بڑے عوامی جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی کا عوامی جلسہ ایف 9 پارک اسلام آباد میں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -