تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ٹرانسجینڈر قوانین خاندانی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش ہے، سراج الحق

کوئر دیر: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ٹرانسجینڈر قوانین خاندانی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔

تیمرگرہ میں تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ملک اسلامی نظام نہ ہونے سے مشکلات میں جکڑا ہے، اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان کا معاشی نظام سود پر چل رہا ہے، سود اللہ تعالی سے جنگ کے مترادف ہے۔

سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈیم ایم نے پاکستان کو تباہ کردیا، ان دونوں نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں پہنچایا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ صرف مہنگائی اور بے روزگاری مسلط کی، ان کے پاس کوئی قومی منصوبہ نہیں ہے، سیلاب متاثرین کی کسی کو فکر نہیں۔

دو روز قبل ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں سراج الحق نے مطالبہ کیا تھا کہ ٹرانسجینڈر ایکٹ میں تبدیلی کی ضرورت ہے، ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ بنایا جائے جو اس پر سرٹیفکیٹ دے، اگر اس ایکٹ کو حکومت نے ختم نہیں کیا تو اسلام آباد دور نہیں۔

Comments

- Advertisement -