تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ان حکمرانوں کے ہوتے ہوئے کشمیر کبھی آزاد نہیں ہو سکتا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کسی کی بھی ہو یہ سب کے سب بزدل لوگ ہیں، ان کے ہوتے ہوئے کشمیر کبھی بھی آزاد نہیں ہو سکتا۔

یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ آج اور ماضی کی حکومتیں صرف 5 فروری کو کشمیر کا دن مناتی ہیں، بدقسمتی سے کسی حکومت نے کشمیر کے لیے کوئی عملی کام نہیں کیا، مسئلہ کشمیر پر عالمی قراردادیں کیوں بے معنی ہیں؟ پاکستان کشمیر کا سب سے بڑا مدعی ہے لیکن بدقسمتی سے کشمیر 75 سال سے دشمن کے قبضے میں ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کا ایک ہی کام تقریریں کرنا ہے، کسی حکومت نے بھی کشمیر پر عملی اقدام نہیں اٹھایا، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی لیکن حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب سے بڑا جیل خانہ ہے، مقبوضہ کشمیر سب سے بڑے قبرستان کا منظر پیش کر رہا ہے، وہاں نوجوانوں کو ان کی ماؤں کے سامنے شہید کیا جاتا ہے، کشمیریوں نے دنیا کو جہد مسلسل کا پیغام دیا ہے، مقبوضہ وادی میں ہر گھر کے باہر بھارتی فوجی تعینات ہے۔

Comments

- Advertisement -