بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

سراج الحق کا آصف زرداری کو جواب

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آصف زرداری نےکہا الیکشن تب ہو گا جب میں چاہوں گا آصف زرداری سےکہتاہوں الیکشن تب ہونگےجب عوام کہیں گے۔

انتخابی کنونشن میں منشور پیش کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ الیکشن اب بہت ضروری اور 24 کروڑ عوام کی ضرورت ہے موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے حکمران عوام کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر 24 کروڑ عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے آئی ایم ایف کے کہنے پر لوگوں کو بےروزگار کیا گیا حکمران جانتےہیں کہ نیب ان کااحتساب نہیں کرسکتی۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنایا گیا تمام وزرائےخزانہ کو جواب دینا ہو گا یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں وزیرخزانہ کہتےہیں کہ حکومت کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں