بھارت سیاسی اور سفارتی طور پر تنہا ہو چکا ہے، سرتاج عزیز sirtaj-aziz
The news is by your side.

Advertisement

بھارت سیاسی اور سفارتی طور پر تنہا ہوچکا ہے، سرتاج عزیز

اسلام آباد : مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں سیاسی اور سفارتی طور پر تنہا ہو چکا ہے اور کشمیری حریت پسند رہنما صلاح الدین حیدر کو دہشت گرد قرار دینا بھارتی بوکھلاہٹ کا مظہر ہے۔

اسلام آباد میں کشمیر جرنلسٹ فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک خود مختار اور بااختیار ریاست ہے جو اپنے قومی نظریے اور مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرتا ہے چنانچہ سید صلاح الدین پرامریکا کا فیصلہ ماننا ضروری نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد نے تحریک آزادی پر بھارتی بیان بدل دیا ہے اور عالمی سطح پر سب یہ بات جان چکے ہیں کہ کیسے بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کو ظم و بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر اور پاکستان کے آئین میں کسی بھی قسم کی ترمیم کیے بغیر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق بااختیار حکومتوں کے قیام کے لیے کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاسد کشمیر اور گلگت بلتستان پر سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں اور جلد ہی انہیں حتمی شکل دے دی جائے گی۔

مشیر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت نے چین کا گھیراﺅ کرنے کے لیے امریکا کو اپنی خدمات پیش کی ہیں جو کہ خطے میں بھارت کی تنہا ہونے کی روشن دلیل ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں