اشتہار

ٹک ٹاک بنانے پر بھائی کی فائرنگ سے بہن اور بھابھی قتل

اشتہار

حیرت انگیز

مریدکے : ٹک ٹاک بنانے کے معاملے پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن اور بھابھی کو قتل کر ڈالا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مریدکے کے نواحی علاقے ننگل کسوالہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے معاملے پر تلخ کلامی کے نتیجے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں بھائی کی مبینہ فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والی خواتین میں 16 سالہ بہن (زینب دختر سیف) اور 20 سالہ بھابھی (مریم زوجہ ہمان) شامل ہیں۔

قتل کی اس لرزہ خیز واردات کے بعد ملزم عدنان مبینہ طور پر اسلحہ سمیت جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

FOLLOW ARY TUBE FOR MORE SUCH NEWS

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور ملزم کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں