The news is by your side.

Advertisement

چینی شہر چنگ داؤ اور فیصل آباد کے مابین سسٹر سٹی معاہدے پر دستخط

اسلام آباد : چین کے شہر چنگ داؤ اور فیصل آباد کے مابین سسٹر سٹی معاہدہ طے پاگیا ، معاہدہ ثقافت ، سیاحت ، تعلیم اور سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت شعبوں میں تعاون کا باعث بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ چین کے شہرچنگ داؤ اور فیصل آباد کے مابین سسٹر سٹی معاہدہ پر دستخط کر دیئے گئے ، سسٹر سٹی تعاون شہری سفارت کاری کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عاہدے سے صنعتی تعاون، دونوں ممالک کے عوام کے مابین تعاون، بزنس ٹو بزنس تعاون، کلچراور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون ہوگا اور دوطرفہ تعاون کا سلسلہ اسی جوش وجذبے سے جاری رہے گا۔

خیال رہے چنگ داؤکی بہت سی مقامی کمپنیاں پاکستان میں الیکٹرانکس ، زراعت اور سروسز کے شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔فیصل آباد اور چنگڈا وکے مابین سِسٹر سٹی تعلقات کو فروغ دینے کا مقصد دونوں شہروں کے مابین فطری وابستگی کو بڑھانا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ چین اورپاکستان کی دو طرفہ سیاحت کو فروغ سے متعلق منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کی سیکرٹری فرینہ مظہر نے کہا تھا کہ چنگ ڈاؤ ٹورازم ایسوسی ایشن اور پنجاب اور سندھ کے صوبوں کے درمیان سسٹر سٹی تعلقات کے قیام سے پاکستان اور چین کے درمیان سیاحتی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں