راولپنڈی: علیمہ خانم نے کہا کہ یہ ہمیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں ہم نہیں ڈرتے، میری بہن کو سڑک پر کیوں گھسیٹا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے گورکھپور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں، گزشتہ منگل کو میری بہن کو سڑک پر کیوں گھسیٹا گیا تھا، خواتین اہلکاروں کو خواتین کی بدنامی کرنے کےلئے یہاں لاتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم نے کہا ہے کہ خواتین اہلکاروں کو لگتا ہے ایسا کرکے مریم نواز خوش ہوں گی۔
اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خانم نے مزید کہا کہ جب تک ملاقات نہیں کرائی جاتی ہم یہاں موجود رہیں گے، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھ کرظلم کیا جارہا ہے، جنگل کا قانون ہے، بانی پی ٹی آئی کیساتھ غیرقانونی سلوک کیا جارہا ہے۔
علیمہ خانم نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں ہم ڈرامہ کررہے ہیں تو اتنی پولیس کیوں ہے، ہم احتجاج کےلئے یہاں ہیں، ہمارا ملک ہے اور ہماری مرضی ہے۔
علیمہ خانم کو گرفتار کرکے 20 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



