تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

بھابی نے دیور کے 2 کمسن بیٹے نہر میں پھینک دیے

اوکاڑہ میں خاندانی رنجش میں بھابی نے دیور کے دو کمسن بیٹوں کو نہر میں پھینک دیا، ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خاندانی رنجش اور دشمنیوں کے نتیجے میں بعض اوقات ایسے دلخراش واقعات رونما ہوتے ہیں کہ جنہیں جان کر انسانیت لرز اٹھتی ہے، صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ رونما ہوا ہے جس نے رشتوں پر سے ہی اعتماد اٹھا دیا ہے۔

اوکاڑہ میں خاتون نے دو نو عمر بھائیوں کو نہر میں پھینک دیا اطلاع پر پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتاری کے بعد ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ نہر میں پھینکے جانے والے بچوں کی عمریں 5 اور 7 سال بتائی جاتی ہیں۔

ملزمہ کی جانب سے نہر میں پھینکنے والے مقام کی نشاندہی کے بعد پولیس اور غوطہ خوروں نے بچوں کی برآمدگی کیلیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے لیکن تاحال دونوں میں سے کوئی بچہ نہیں مل سکا ہے۔

پولیس کے مطابق نہر میں پھینکے جانے والے بچے ملزمہ کے دیور کے بچے ہیں اور ملزمہ کے دیور سے رنجش چل رہی تھی جس پر اس نے اس کے سات اور پانچ سالہ بیٹوں کو نہر میں پھینک دیا۔

Comments

- Advertisement -