ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

جائیداد کی خاطر بہن نے سگے بھائی کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جائیداد کےلیے بہن نے سگے بھائی کو قتل کر دیا۔

کراچی میں سکھن کے علاقے میں پولیس نے قتل کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ڈنڈے مار کر بھائی کو قتل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

ریڑھی گوٹھ میں ذاتی رنجش پر ہونے والے قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے مرکزی نامزد ملزمہ آمنہ علی کو چند گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر ملزمہ کا سراغ لگایا اور اسے پکڑ لیا، گرفتار ملزمہ آمنہ علی مقتول شخص کی سگی بہن ہے۔

ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کے مطابق ملزمہ نے دوران تفتیش اراضی تنازع پر بھائی کو ڈنڈے کے وار سے قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل بھی برآمد کر لیا، گرفتار ملزمہ آمنہ قتل میں براہ راست ملوث تھی، واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں