تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بہن نے بھائی کی ناراضی دور کرنے کیلیے طویل ترین خط لکھ ڈالا

بھارت میں بہن نے اپنے بھائی کو دنیا کا طویل ترین خط لکھا ہے، کئی دن تک لکھا گیا یہ خط 434 میٹر لمبا اور وزن 5 کلو گرام ہے۔

صدیوں سے خط کو نصف ملاقات کہا جاتا رہا ہے گوکہ وقت کے ساتھ ساتھ اس نصف ملاقات کے طور طریقے بدلتے گئے، ٹیلیفون، موبائل فون، پھر ایس ایم ایس اور پھر اسکائپ کے بعد ویڈیو لنک سے یہ ملاقات نصف سے کچھ زیادہ ہی ہوچکی ہے لیکن آج بھی کچھ لوگ صدیوں پرانی خط کی روایت پر قائم ہیں۔

لیکن بھارت میں ایک خاتون نے اپنے بھائی کو دنیا کا سب سے طویل اور وزنی خط لکھ کر اس نصف ملاقات کو عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالا کی رہائشی کرشنا پریا نامی ایک خاتون نے اپنے بھائی کے لیے 434 میٹر لمبا ایک خط لکھا جس کا وزن 5 کلو ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 21 سالہ کرشنا جو بھائیوں کے عالمی دن پر ہمیشہ اپنے بھائی کو مبارکباد دیتی رہی ہے اس سال اپنی مصروفیات کے باعث بھائی کو اس اہم دن پر یاد نہ کرسکی جس پر بھائی نے ناراض ہوکر اس کو اپنے واٹس ایپ پر بلاک کردیا تھا۔

کرشنا کو اپنے بھائی کی ناراضگی برداشت نہ ہوئی، اس نے اپنی کوتاہی اور بھائی کی ناراضگی کو دور کرنے اسے دنیا کا طویل ترین خط لکھا جو 434 میٹر لمبا اور 5 کلو وزنی ہے اس نے بھائی کو خط لکھنے کے ساتھ ہی دنیا کا سب سے طویل ترین خط لکھنے کا عالمی اعزاز پانے کیلیے ’گنیز بک اور ورلڈ ریکارڈ‘ میں درخواست بھی دی ہے۔

اس حوالے سے کرشنا پریا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ میں عام طور پر بھائی کو ہر سال برادرز ڈے پر کال کرتی ہوں یا اسے ایک ٹیکسٹ بھیجتی ہوں لیکن اس سال اپنے انتہائی مصروف شیڈول کی وجہ سے بھول گئی تھی جس پر میں نے اسے یہ خط لکھا۔

کرشنا کے مطابق اس نے اپنے بھائی کو 25 مئی کو A4 سائز کے کاغذ پر ایک خط لکھنا شروع کیا، لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ میرے پاس بھائی سے کہنے کے لیے اور بھی بہت کچھ ہے، جس کے بعد میں نے ایسے 15 پیپر رولز خریدے اور خط کئی روز میں مکمل کیا۔

Comments

- Advertisement -