پیر, جون 8, 2026
اشتہار

اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن، 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (02 مئی 2026): اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم سیتا رام کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آخرکار 6 ماہ بعد درندہ صفت ملزم سیتا رام کو تکنیکی بنیادوں پر گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج ہے، گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز نے چند روز قبل بچی سے زیادتی اور ملزم کی عدم گرفتاری کی خبر نشر کی تھی، جس کے بعد پولیس حکام نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم سیتا رام کی گرفتاری کے لیے حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں مسلسل چھاپے مارے گئے، ملزم نے اکتوبر 2025 میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، اور میڈیکل رپورٹ میں اس کی تصدیق ہو گئی تھی۔

شارع فیصل پر کار اور موٹر سائیکل کے لیے نئی اسپیڈ لمٹ مقرر

بچی کے والدین نے پولیس پر کیس واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔ ملزم سیتا رام کی گرفتاری پر متاثرہ بچی کے والد نے اے آر وائی نیوز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

+ posts

سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں