تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سندھ حکومت نالوں‌ پر تعمیرات کروا رہی ہے، سائٹ‌ ایسوسی ایشن

کراچی: سائٹ ایسوسی ایشن کے عبدالرشید نےنالوں پر تعمیر ہونے والی عمارتوں کا الزام سندھ حکومت پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے یہ سلسلہ تاحال جاری رکھا ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدرسائٹ ایسوسی ایشن نے ڈی سی کیماڑی اورسعیدغنی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ عمارت کاسائٹ ایسوسی ایشن سےکوئی تعلق نہیں، یہ پرانی عمارت تھی۔

انہوں نے کہا کہ سائٹ لمیٹڈ ماضی میں کچھ عمارات اور گودام تیار کر کے دیتی تھی مگر  اب وہ سلسلہ رک گیا کیونکہ اختیار صوبائی حکومت یا مقامی انتظامیہ کے پاس ہے۔

عبدالرشید نے کہا کہ سائٹ لمیٹڈ حکومت کے ماتحت کام کرنے والا ادارہ ہے، سندھ حکومت کودیکھناچاہیےکہ توجہ کیوں نہیں دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نالوں پر سندھ حکومت عمارتیں تعمیر کروارہی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی شیرشاہ دھماکا، ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کی کوشش

یہ بھی پڑھیں: شیرشاہ دھماکا: نالے میں گرنے والا کیمیکل کہاں سے آتا ہے؟

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کیماڑی نے عمارت کی تعمیر کی ذمہ داری سائٹ ایسوسی ایشن پر عائد کی اور کہا کہ نالے کی صفائی کی ذمہ داری بھی اُن کی ہی تھی۔ انہوں نے ساتھ یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمارت کے مالک کو ایک ماہ قبل نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ آج صبح شیر شاہ پراچہ چوک میں نالے پر قائم عمارت گیس دھماکے میں زمیں بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد اور تین عزیزوں سمیت اب تک 16 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہےْ

Comments

- Advertisement -