پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کے حکام سے اہم رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

 

ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ سیکریٹری جنرل یو این اور صدر سیکیورٹی کونسل کو تحریر کیے گئے بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں مؤقف کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

- Advertisement -

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے غیرقانونی عمل کیخلاف آواز بلند کرتا رہے گا، وزیرخارجہ کا خط سلامتی کونسل کی آفیشل دستاویز کے طور پر مشتہر کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں‌ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستان سمیت غیرملکی چینلز پرپابندی عائد

خیال رہے کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈے اپنانے سے باز نہ آیا، مقبوضہ وادی میں پاکستان سمیت ترک، ملائیشین اور ایرانی چینلز پر پابندی عائد کردی، احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر کیبل آپریٹرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔

خیال رہے کہ ایران، ترکی اور ملائیشیا کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نے اقوام متحدہ میں تقریر میں کہا تھا کہ بھارت نے کشمیرپرحملہ کر کے قبضہ کیا ہوا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے مقبوضہ کشمیرپرقبضہ کیا ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں