منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

شام میں صورتحال سنگین، محصورین گھاس کھانے پرمجبور

اشتہار

حیرت انگیز

دمشق: شام میں شدت پسندوں کے زیرتسلط علاقوں میں صورتحال سنگین نوعیت اختیارکرگئی ہے جس کے سبب محصورین شدید فاقہ کشی کا شکار ہوکرگھاس کھانے پرمجبورہیں۔

شام میں خانہ جنگی کے باعث پیدا ہونے والے انسانی بحران پرانٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے خبردارکیا ہے کہ محصورعلاقوں میں صورتحال انتہائی سنگین ہے۔

امدادی کارکنان کا کہنا ہے کہ دمشق کے قریب باغیوں کے زیر قبضہ علاقے مدایا میں عام شہری خوراک، ادویات میں کمی یا علاقے سے نکلنے کی کوششوں میں مارے جا رہے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ شام کے شمال مغرب میں حکومت کے زیرِانتظام علاقوں فوح اور کیفرایہ میں شہری اشیا خورونوش کی قلت کے باعث گھاس کھانے پرمجبورہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں