تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

دبئی میں فاصلہ نہ رکھنے پر 6 افراد گرفتار

دبئی میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کر کے گتھم گتھا ہونے والے 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بعض افراد آپس میں لڑ رہے تھے، انہوں نے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے انہیں چوٹیں بھی آئیں۔

دبئی پولیس نے ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے لڑائی میں ملوث افراد کو شناخت کیا اور ایک گھنٹے میں کارروائی کر کے 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔

بریگیڈیئر جمال سلیم کا کہنا ہے کہ لڑائی کے دوران مشتبہ افراد زخمی بھی ہوئے اور ان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد ایشیائی ہیں تاہم لڑائی کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

پولیس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر اس طرح کے رویے کسی طور قابل قبول نہیں اور شہری احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔

واضح رہے کہ یو اے ای میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن برقرار ہے جس میں بغیر اجازت افراد کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد ہے۔

Comments

- Advertisement -