جمعرات, مارچ 5, 2026
اشتہار

شمالی وزیرستان: فتنہ خوارج کی بربریت کی انتہا، بھتہ نہ دینے پر 6 افراد کو زندہ جلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

میرعلی : شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی فتنہ خوارج کے دہشت گردوں نے بربریت کی انتہا کردی اور بھتہ نہ دینے پر 6 افراد کو زندہ جلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں فتنہ خوارج نے بھتہ دینے سے انکار پر مقامی افراد کو بے دردی سے قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ فتنہ خوارج نے دہشت پھیلانے کیلئے گاڑی پر پٹرول چھڑک کرآگ لگائی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ افراد زندہ جل کر جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق فتنہ خوارج کے گروہ سے بتایا جاتا ہے، جنہوں نے علاقے میں دہشت پھیلانے کے لیے یہ سفاک کارروائی کی۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مقامی مکینوں نے اس بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انہیں خوارج کے درندوں سے نجات دلائے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ کیسا اسلام اور کیسا جہاد ہے جس میں معصوم انسانوں کو ذاتی دشمنی اور بھتہ خوری کے لیے زندہ جلایا جا رہا ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں