پٹھان کوٹ : مقبوضہ کشمیرمیں آٹھ سال کی بچی سے زیادتی اورقتل کے مقدمے میں 6 ملزمان مجرم قرار دے دیا گیا جبکہ ایک کوبری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں آٹھ سالہ بچی آصفہ بانو سے زیادتی اورقتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیاگیا، بھارتی میڈیاکے مطابق پٹھان کوٹ کی عدالت نے سات میں سے چھ ملزمان کومجرم قراردیا جبکہ ایک کوبری کردیاگیا۔
مجرموں کی سزا کے بارے میں فیصلہ کچھ دیر بعدسنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر: آٹھ سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، وادی میں شدید مظاہرے، فنکاروں کا احتجاج
یاد رہے گذشتہ سال جنوری میں مقبوضہ کشمیر میں کٹھوعہ کے علاقے میں چرواہے کی بیٹی آٹھ سال کی آصفہ بانو مویشی چرانے گئی تھی، جسے سات ہندو پولیس اہلکاروں نے اغوا کیا اور مندرمیں قید کرکے چار روز تک زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کرکے جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا۔
بچی کے اغوااورقتل کے بعد ملزموں کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پراحتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے، جس کے بعد واقعہ میں ملوث سات افراد کوگرفتارکیا گیا تھا۔
جن میں ایک سرکاری ملازم، چار پولیس اہلکار اور ایک نوجوان شامل تھے۔
خیال رہے مئی میں بھی مقبوضہ کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سمبل میں 3 سال کی بچی کو زیادرتی کا نشانہ بنایا گیا تھا ، جس کے خلاف مقبوضہ کشمیر کی وادی سری نگر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا اور مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تین سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف ایکشن لیا جائے۔