تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سینئر کھلاڑیوں نے پی سی بی کا کنٹریکٹ مسترد کردیا

لاہور: شعیب ملک، وہاب ریاض، محمد حفیظ سمیت 6 کھلاڑیوں نے پی سی بی کا ڈومیسٹک کنٹریکٹ مسترد کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ، شعیب ملک، کامران اکمل، وہاب ریاض، محمد عامر اور بلاول بھٹی نے پی سی بی کے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کو مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق سینئرکھلاڑی موجوزہ کنٹریکٹ پالیسی سے ناخوش ہیں اور انہوں نے اس وقت تک دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ پی سی بی ان کے مطالبات کے مطابق معاہدہ نہیں کرے گا۔

قومی کرکٹرز کا موقف تھا کہ انہیں بورڈ کا کنٹریکٹ منظور نہیں جب تک ہماری شرائط پر مبنی ڈرافٹ نہیں بنے گا، ہم اس پر دستخط نہیں کریں گے، اگر بورڈ کو یہ منظور نہیں تو پھر ہم گھر جانے کو تیار ہیں۔

بعدازاں کرکٹرز کے سخت رویے کو دیکھ کر ڈرافٹ میں فوری طور پر ترمیم کی گئی اور میچز شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے کرکٹرز نے اس پر دستخط کرکے بورڈ حکام کے حوالے کیا۔

اس دستخط شدہ کنٹریکٹ کے تحت قومی کھلاڑی فی الحال صرف ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت کریں گے اور اس دوران پی سی بی کی میڈیا پالیسی، اینٹی ڈوپنگ اور اینٹی کرپشن قوانین کے پابند ہوں گے جب کہ میچ فیس کے ساتھ ڈیلی الاؤنس بھی لیں گے۔

بیس اکتوبر کے بعد انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی آزادی ہوگی اور ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد وہ پی سی بی کی میڈیا پالیسی سے آزاد ہوں گے۔

ان کرکٹرز میں واحد سینئر کرکٹر فاسٹ بولر محمد عامر ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ایک روزہ میچز کھیلنے کے لیے بھی اپنی دستیابی ظاہر کرتے ہوئے 2 ایونٹس کھیلنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ دوسرے سینئر کرکٹرز ون ڈے اور فور ڈے میچز کے کنٹریکٹ پر دستخط کا فیصلہ بورڈ کے رویے کو دیکھ کر کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پی سی بی نے جاری ڈومیسٹک سیزن کے لیے 192 کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -