The news is by your side.

Advertisement

ہری پور، افغان مہاجرین کے دو گروپوں میں مسلح تصادم، 6 افراد جاں بحق

ہری پور: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں افغان مہاجرین کے دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہری پور کے نواحی علاقے کھلابٹ ٹاؤن شپ میں افغان مہاجرین کے دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے 6 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جھگڑا ڈاکخانے کے باہر لائن میں کھڑے ہونے پر شروع ہوا جو تلخ کلامی کے بعد مسلح تصادم تک پہنچ گیا، دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: ذہنی مریض نے اپنے ہی گھر کے 10افراد کو قتل کر ڈالا

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جب کہ دیگر افراد فرار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں