پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

تابوت میں 30 گھنٹے گزاریں، 600 ڈالر انعام پائیں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں عجائبات پر مشتمل تھیم پارک نےمسلسل 30 گھنٹے تابوت میں گزارنے والے جوڑوں کو 600 امریکی ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں واقع خوفزدہ کرنے والے تھیم پارک کی انتطامیہ نے شہریوں کا حوصلہ و ہمت دیکھنے کےلیے ’30 آور کپلز کوفن چیلنج‘ کے نام سے ایک انوکھے مقابلے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت جوڑے کو پارک کےایک تاریک گوشے میں مسلسل 30 گھنٹے تابوت میں گزارنا ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کے دوران 27 ستمبر سے 28 ستمبر کی شام تک انتظامیہ مقابلے میں حصّہ لینے والے شرکاء کو ڈرانے کی کوشش کرے گی۔

میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ مذکورہ چیلنج میں شرکت کرنے والے افراد مخصوص اوقات کے سوا اسمارٹ فون یا کوئی دیگر برقی آلہ استعمال کرنےسے بھی قاصر ہوں گے۔

پارک انتظامیہ کے مطابق مقابلے میں شریک افراد کا صحت مند ہونا ضروری ہے کیونکہ اس دوران وہ سوائے کھانے اور رفع حاجت کے تابوت سے باہر نہیں آسکیں گے اور اگر اس کے علاوہ کوئی تابوت سے باہر نکلتا ہے تو اسے مقابلے سے باہر نکال دیا جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے جیتنے والے جوڑے کےلیے چھ سو ڈالر نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقابلے میں صرف تین جوڑے ہی شرکت کرسکتے ہیں اس کے باوجود ہمیں اب تک ہزاروں درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں