بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

حب، وندر کے قریب مسافر کوچ اور گاڑی میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

حب: وندر کے قریب مسافر کوچ اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حب کے علاقے وندر کے قریب مسافر کوچ اور گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی باز ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی شکار مسافر کوچ کراچی سے تربت جارہی تھی، حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

- Advertisement -

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں لاشوں اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسافر کوچ اور وین میں آگ لگنے کے بعد سبب متعدد زخمی جھلس گئے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: کوہستان میں جیپ دریائے سندھ میں جاگری، 8 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ چند روز قبل کوہستان میں جیپ دریائے سندھ میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ 11 جولائی کو براہمہ انٹرچینج کے قریب سوات سے لاہور جانے والی بس الٹنے کے باعث 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، حادثے میں 34 مسافر زخمی ہوئے تھے، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 23 جون کو بھی کوہستان میں غدر سے پلس جانے والی مسافر جیپ شلکن آباد کے قریب بے قابو ہوکر دریائے سندھ میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں