تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

راولپنڈی‘ خاندانی دشمنی کی بناء پر چھ افراد قتل

راولپنڈی: اسلام آباد کے جڑواں شہر میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا‘ پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ صدر والا کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو قریبی رشتے دار نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس اور ریسیکیو ادارے نے میتوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں‘ پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کے سبب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والی خاتون فوزیہ کے بھانجے حمزہ نے کسی خاندانی تنازعے کے سبب فائرنگ کی‘ مبینہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -