گوجرانوالہ : صوبہ پنجاب کے شہر وزیرآباد میں مسافروین اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراز زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرآباد میں مسافر وین اور بس میں تصادم کے باعث 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔
حیدرآباد: ہوسڑی میں ٹریفک حادثہ ‘ 10 افراد جاں بحق
خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسڑی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور وین کے درمیان ہونے والے تصادم کے باع 10 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔
حادثے میں 9 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، خواتین نجی کمپنی کی سیلز ویمن تھیں۔
جامشورومیں انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ‘ 10 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ گزشتہ برس 24 دسمبر کو صوبہ سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پروین اور دو مسافربسوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔