The news is by your side.

Advertisement

خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے مزدور موبائل ٹاور پر کام کر رہے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ خاران کے علاقے لیجی میں پیش آیا جہاں چند مزدور ایک موبائل ٹاور پر کام کر رہے تھے۔ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ایک زخمی مزدور کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے مزدوروں کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ تعمیراتی کام بغیر این او سی کے کیا جارہا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی علاقوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جبکہ مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی بلوچستان میں متعدد مزدوروں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ 13 مئی کو گوادر میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 10 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں