The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں کرونا کے مزید 6 مریض انتقال کر گئے

اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 6 مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 379 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 526 کرونا کیسز سامنے آئے، جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 6 مریضوں نے دم توڑا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات 6 ہزار 379 ہو گئی ہیں، جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 481 ہے، اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 429 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 31 ہزار 411 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا کے ایک ہزار مریض زیر علاج ہیں، جبکہ ملک بھر میں 96 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

کرونا وائرس، یورپی یونین بھی پاکستانی حکومت کے اقدامات کی تعریف پر مجبور

یاد رہے گزشتہ ہفتے 6 ستمبر کو یورپی یونین نے کرونا کے خلاف پاکستانی حکومت کی کاوشوں اور بالخصوص اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو سراہا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں