The news is by your side.

Advertisement

ایبٹ آباد کی خاتون کے ہاں بیک وقت پیدا ہونے والے7 بچوں میں سے 6 انتقال کر گئے

ایبٹ آباد: نجی اسپتال میں خاتون کےہاں 7 بچوں کی پیدائش ہوئی ، جس میں سے 6بچےانتقال کرگئے جبکہ بچ جانے والے بچے کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے نجی اسپتال میں گذشتہ ہفتے ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی ، جس میں سے 6بچےانتقال کرگئے جبکہ بچ جانے والے بچے کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

ترجمان ایوب میڈیکل کمپلیکس کا کہنا ہے کہ بچوں کا انتقال کم وزن کے باعث ہوا۔

یاد رہے 16 اکتوبر کو بٹگرام کی رہائشی خاتون نے 7 بچوں کو جنم دیا تھا ، جس میں چار بیٹے اور تین بیٹیاں شامل تھیں ، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ خاتون اور تمام بچے صحت مند ہیں، خاتون کی پہلے بھی دو بیٹیاں ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جون میں راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جس میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل تھا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ خاتون کا تعلق چکوال کی تحصیل تلہ گنگ سے ہے، بچوں کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی ہے، والدہ اور تمام بچے صحت مند ہیں۔

خاتون آمنہ بی بی کے شوہر امیر سلطان کا کہنا تھا کہ اب میری چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہوگیا، چار بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہوں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں