پاک فوج کے 6 میجر جنرل کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی Army officers promoted
The news is by your side.

Advertisement

پاک فوج کے 6 میجر جنرل کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے 6 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 6 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ترقی پانے والوں میں میجر جنرل شاہین مظہر، میجر جنرل عدنان، میجر جنرل ندیم ذکی منج، میجر جنرل عبدالعزیز، میجر جنرل عاصم منیر اور میجر جنرل وسیم اشرف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل میں پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر افسران کی تقرریاں و تبادلے کیے گئے تھے، میجرجنرل اظہر صالح عباسی کو لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیکر کور کمانڈر منگلا ون کور تعینات کیا گیا تھا۔

پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کے چیئرمین لیفٹنٹ جنرل عمر محمود حیات کا تبادلہ بطور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال ماہ فروری میں پاک فوج میں اعلیٰ سطح افسران کے تقرری و تبادلے کیے گئے تھے، جس میں 16 میجر جنرلز کو مختلف عہدوں پر تعینات کیا گیا تھا۔

میجرجنرل جمیل رحمت وینس کو وائس چیف آف جنرل اسٹاف الفا، میجر جنرل خان طاہر کو ریماؤنٹ وٹرنری اینڈ فارمرز، میجرجنرل طیب کو کمانڈنٹ ڈیفنس سروسز گار، میجرجنرل ماجد احسان کو وائس چیف آف جنرل اسٹاف براوو تعینات کیا گیا ہے۔

میجرجنرل ظفرالحق کو ہیڈ آف ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ، میجر جنرل کامران کو جی او سی17 ڈویژن کھاریاں، میجر جنرل عامر کو جی او سی ٹین ڈویژن لاہور، میجرجنرل علی کو جی او سی 18 ڈویژن میں حیدرآباد، میجر جنرل عامررضا کو جی او سی37 آرمڈ ڈویژن گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں