فٹسی گلوبل ایکوٹی انڈیکس میں 6 پاکستانی کمپنیاں شامل -
The news is by your side.

Advertisement

فٹسی گلوبل ایکوٹی انڈیکس میں 6 پاکستانی کمپنیاں شامل

فنانشل ٹائمزاسٹاک ایکسچینج گلوبل ایکوٹی انڈیکس نے چھ پاکستانی کمپنیوں کو انڈیکس میں شامل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فٹ سی کے جاری کئے گئے نوٹس کے مطابق فٹ سی گلوبل ایکوٹی انڈیکس سریز میں پی ایس ایکس کی چھ کمپنیز شامل کی ہیں، جن میں حبیب بینک ، نشاط ملز، سرل ، اینگرو، فوجی فرٹیلائزر اور ماری پیٹرولیم شامل ہیں۔

fet1

انڈیکس میں شامل ہونے کے بعد ان کمپنیوں میں کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، پاکستانی کمپنیز 20 مارچ سے انڈیکس میں شامل کر لی جائیں گی۔

اندازے کے مطابق 10 ہزار ارب ڈالر مالیت کے اثاثے انڈیکس کو استعمال کرتے ہیں، اس کے علاوہ تقریباً 400 ارب ڈالر مالیت کے ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ انڈیکس کو ٹریک کرتے ہیں۔

معاشی تجزیہ نگار مزمل اسلم کے مطابق 20 مارچ کو انڈیکس میں شامل ہونے کے بعد چھ پاکستانی کمپنیوں میں تقریبا 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

خیال رہے کہ گلوبل ایکوٹی انڈیکس سیریز میں 47 ممالک کی 7400 کمپنیاں شامل ہیں۔ گلوبل ایکویٹی انڈیکس سیریز کا استعمال دنیا کے بڑے سرمایہ کار کرتے ہیں ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں