ترکی میں‌ پاکستانی بازیاب، چھاپے کی ویڈیو منظرعام پر ARYNews.tv Breaking News
The news is by your side.

Advertisement

ترکی میں‌ پاکستانی بازیاب، چھاپے کی ویڈیو منظرعام پر

استنبول: ترکی میں 6 مغوی پاکستانیوں کی بازیابی کی فوٹیج ترک ٹی وی نے آن ایئر کردی جس میں پاکستانیوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ترک پولیس نے ایک گھر میں گھس کر آپریشن کیا اور پاکستانیوں کو بازیاب کرایا۔ترک پولیس نے چھاپے کے دوران بعض اغوا کاروں کو بھی گرفتار کیا۔

دوسری جانب ترکی میں بازیاب 6 پاکستانی ابھی گھر نہیں آئے لیکن گھروں میں عید کاسماں ہے، مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔گوجرانوالہ کے ذیشان کے گھر جشن کا سماں ہے ماں اور بہن نے شکرانے کے نفل ادا کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی میں مغوی پاکستانی بازیاب، اہل خانہ خوشی سے نہال

عثمان،خلیل اور عابد کے گھر بھی مبارک باد دینے والوں کا ہجوم ہےان کے بچے ترکی میں اغوا کاروں سے بازیاب کرالیے گئے۔

مردان کے اشفاق کے گھر بھی خبر پہنچی تو جیسے عید ہوگئی، اشفاق کے بھائیوں نےاے آر وائی نیوز کا شکریہ ادا کیا۔

اسی طرح پشاورکے فضل امین کے گھروالوں نے بھی بازیابی کی خبر سن کر سکھ کا سانس لیا اور شکر ادا کیا۔

واضح رہے کہ ترکی میں اغوا شدہ چھ پاکستانیوں کی رہائی کے عوض اغوا کاروں نے بیس بیس لاکھ روپے فی کس طلب کیے تھے، ان پر تشدد کی دردناک ویڈیوز اہل خانہ کو ارسال کی تھیں جس پر حکومت پاکستان نے ترک حکومت سے درخواست کی اور ترک پولیس نے ان چھ پاکستانیوں کو بازیاب کرالیا۔

اسی سے متعلق: معصوم پاکستانیوں کو ترکی میں فروخت کرنے والا ایجنٹ گرفتار

قبل ازیں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے گوجرانوالہ سے 3 انسانی اسمگلروں کوگرفتار کرلیا جنہیں عدالت نے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں