تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی جاں بحق

ریاض: سعودی عرب میں المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ پاکستانی مزدوروں کی گاڑی اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت خیر زمین، محمد طیب، سعید اللہ، فضل، حیات خان اور حکیم خان کے نام سے ہوئی ہے، ان میں سے 4 افراد کا تعلق خیبر پختون خواہ کے علاقے لوئر دیر سے ہے۔

پاکستانی سفارتخانے نے میتوں کو پاکستان بھجوانے کیلئے سفری دستاویزات فراہم کردی ہیں، جس کے بعد میتیں پاکستان روانہ کردی گئی ہیں۔

پاکستانی محنت کشوں کی نمازجنازہ سعودی عرب میں بھی ادا کی گئی۔

Comments

- Advertisement -