The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں بارش، کرنٹ لگنے سے 6 افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 6 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، کرنٹ لگنے کے واقعات کھارادر، اورنگی ٹاؤن، سولجر بازار، منگھوپیر اور کورنگی میں پیش آئے۔

کراچی میں کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش کے باعث شاہراہ فیصل، ڈیفنس، کلفٹن، گلستان جوہر، ایئرپورٹ، نیپا چورنگی، کورنگی، نارتھ ناظم آباد، بہادرآباد، اسٹیڈیم روڈ، لیاقت آباد اور ایف سی ایریا میں مختلف مقامات پر کئی فٹ تک پانی جمع ہوگیا۔

کراچی میں رات بھرطوفانی بارش نے تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 150.6ملی میٹر اور گلشن حدید میں 149 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وقفے وقفے سے شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی تھی جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا تھا اور کچھ علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہوگئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، آج گرج چمک کے ساتھ ہونے والی تیز بارشوں کے سبب اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں