منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

’اپ سیٹ‘ شکست کے بعد جوکووچ کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

چھ بار کے میامی اوپن چیمپیئن نوواک جوکووچ نے مصروفیت کی وجہ سے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کر لی۔

ٹاپ رینک والے نوواک جوکووچ کا کہنا ہے کہ وہ شیڈولنگ مسائل کے باعث میامی اوپن چھوڑ دیں گے۔ ان کا یہ فیصلہ  انڈین ویلز میں حیران کن شکست کے ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں سامنے آیا ہے۔

جوکووچ نے لکھا کہ اپنے کیریئر کے اس مرحلے پر میں اپنے نجی اور پیشہ ورانہ شیڈول کو متوازن کر رہا ہوں مجھے افسوس ہے کہ میں دنیا کے بہترین اور پُرجوش مداحوں میں سے کچھ کا تجربہ نہیں کروں گا،”

36 سالہ جوکووچ میامی میں چھ بار کے چیمپئن ہیں۔ مردوں کا ہارڈ کورٹ ٹورنامنٹ 20 مارچ سے شروع ہوگا۔ ریکارڈ 24 مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپئن جوکووچ سیزن میں 8-2 پر ہے لیکن 2024 میں ابھی تک کوئی ٹائٹل نہیں جیت پائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں