پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

امریکی سینٹ کام کی ایران کے حملوں میں 6 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی سینٹ کام نے ایران کے حملوں میں چھے امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی اور 2 لاپتا فوجیوں کی باقیات برآمد کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ابتدائی حملوں میں اب تک 6 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ حال ہی میں دو لاپتا فوجیوں کی باقیات بھی برآمد کر لی گئی ہیں، جو انہی حملوں میں مارے گئے تھے۔

سینٹ کام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر جوابی کارروائیاں جاری ہیں ، ن کارروائیوں کا مقصد خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ اور ایرانی عسکری صلاحیت کو محدود کرنا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے خلیج عمان میں تمام ایرانی بحری جہازوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دو دن قبل اس علاقے میں 11 ایرانی جہاز موجود تھے، تاہم اب ایک بھی جہاز باقی نہیں رہا۔

سینٹ کام نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے خلیجی راستوں میں جہازوں کو ہراساں کرنے کا دور ختم ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے خلیج عدن میں ایرانی بحری اہداف کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق خطے میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور آئندہ دنوں میں مزید فوجی کارروائیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں