تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ترکی:‌ 5 ہزار سال قدیم 6 سالہ بچے کا ڈھانچہ برآمد

انقرہ: ترکی کے محکمہ آثار قدیمہ نے 5 ہزار 700 سال قدیم ڈھانچہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو 6 سالہ بچے کا بتایا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی اور دیگر ممالک کے محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین مشرقی ملاطیہ صوبے مین واقع ارسلان تپہ میں کھدائی کررہے تھے کہ اس دوران یک مکان سے یہ ڈھانچہ دریافت ہوا۔

ماہرین کے مطابق یہ ڈھانچہ انہیں جس مقام سے ملا وہ تانبے کا بنا ہوا گھر تھا جس کے بارے میں یہ امکان ہے کہ یہ مکان آخری عہد میں تعمیر کیا گیا۔انقرہ اور تپہ یونیورسٹی کے پروفیسر مارسیل فرنگی کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں بچے کے بازوؤں اور گردن سے موتی ملے، ایسا ڈھانچہ ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، اس بات ظاہر کرتی ہے کہ بچہ کسی معتبر گھرانے کا تھا‘‘۔

مزید پڑھیں: چودہ کروڑ سال قدیم ہڈی دریافت

پروفیسر کا کہنا تھا کہ یہ بچہ 3600 سے 3700 قبل مسیح کا ہے، ماہرین نے ڈھانچے کو انقرہ یونیورسٹی منتقل کردیا جہاں ڈھانچے پر مزید تحقیقات کی جائیں گی اور اس سے انسانوں کی زمین پر آبادی کے بارے میں کافی مدد ملے گی۔

Comments

- Advertisement -