تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

چھ سالہ یوٹیوب اسٹار نے 80 لاکھ ڈالرز کا گھر خرید لیا

سیؤل: ویڈیوز سے سالانہ لاکھوں ڈالرز کمانے والی 6 سالہ  یوٹیوب اسٹار نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں 80 لاکھ ڈالرز کا گھر خرید لیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی 6 سالہ بچی یوٹیوب سے سالانہ لاکھوں ڈالرز کماتی ہے، اُن کے چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد تین کروڑ کے قریب ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بورام نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں پانچ منزلہ گھر خریدا جس کی مالیت 80 لاکھ ڈالرز کے قریب ہے۔

بورامز اپنے بھائی کے ساتھ مل کر بچوں کے کھلونوں کے بارے میں بتاتی ہیں اور مختلف مزاحیہ کارٹونز بھی بناتی ہیں جسے صارفین شوق سے دیکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بورامز نے اب اپنے نام کی کمپنی بھی کھول لی جہاں ملازمین کام کررہے ہیں، سیؤل کا پانچ منزلہ مکان اپنی کمپنی کے نام پر خریدا جس میں انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹرز (والدین) کو بھی مالک قرار دیا۔

بورامز کی یوٹیوب پر قابل ذکر ویڈیو وہ ہے جس میں وہ پلاسٹک کے نوڈلز باورچی خانے میں بنانے کا طریقہ بتارہی تھیں۔

Comments

- Advertisement -