تازہ ترین

یوم قائد پر چوری شدہ تقریرنشر ہونے سےروکی جائے،سبیل حیدر

اسلام آباد: اسلام آباد میں چھٹی جماعت کے طالب علم نے مبینہ طور پر اپنی تقریر چوری کرنے پر ایوان صدر کو چیلنج کردیا۔

تفصیلات کےمطابق گیارہ سالہ سبیل حیدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ اس کی تقریر چوری کرلی گئی ہے، یوم قائد پر اس چوری شدہ تقریر کو نشر ہونے سے روکا جائے۔

ایوان صدر میں 25 دسمبر کی تقریب کا عنوان ہے ’قائد اعظم اور بچے‘اور بچوں نے اس میں تقاریر کرنی ہیں، ہر بچے سے اسکرپٹ پہلے منگوایا گیا، منظوری کے بعد بچوں کو دے کر ایک ہفتے تیاری کا وقت دیا۔

letter

گیارہ سالہ سبیل حتمی ریکارڈنگ کے دوران باری کا انتظار کرتا رہا۔مگر اس کی تقریر کسی اور سے کرادی گئی۔اس چوری پر بچے نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔

درخواست گزار بچے کے وکیل خاور امیر بخاری نے عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں دلائل دیتے ہوئےموقف اپنایا کہ گیارہ سالہ بچے نے خود تقریر کا اسکرپٹ تیار کیا،جو اس کی اجازت کے بغیر کسی اور کو دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ یوم قائد کی چُرائی ہوئی تقریر کو نشر ہونے سےروکا جائے۔عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

Comments

- Advertisement -